پاکستان رواں سال کا پہلا سورج گرہن، نماز آیات واجب ہوگی


پاکستان رواں سال کا پہلا سورج گرہن، نماز آیات واجب ہوگی

پاکستان میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن آج ہوگا جس کے بعد نماز آیات ادا کرنی واجب ہوگی. 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں آج رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہوگا. ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے. سورج گرہن صبح 8 بج کر 46 منٹ پر شروع ہو گا جب کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر 34 منٹ پر یہ ختم ہوگا۔ مکمل سورج گرہن کا دورانیہ ایک گھنٹہ 50 منٹ کا ہوگا۔  ایک بجے سورج گرہن ختم ہونا شروع ہوگا۔
بیشتر شہروں میں سورج گرہن سے دن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بھی  بنے گا۔
پاکستان میں رواں برس کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔
سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے کہ جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رنگ آف فائر کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔
ماہرین صحت نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ گرہن کے دوران زیادہ دیر تک سورج کی طرف دیکھنا اور سولر فلٹر استعمال نہ کرنا آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران سیلفی لینے کی کوشش نقصان دہ ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران سورج کی بنفشی شعاعیں اس قدر طاقتور ہوتی ہیں کہ وہ آنکھ کی پتلی کو جلا سکتی ہیں، یہاں تک کہ بینائی جانے کا بھی اندیشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سورج گرہن کے دوران سن گلاسز مت لگائیں بلکہ خصوصی ڈیزائن کردہ سولر فلٹر گلاسز استعمال کیے جائیں جو مہلک شعاعوں کو روکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق دھوپ میں کمپیوٹر کی سی ڈی لے کر نکلنے سے گریز کیا جائے اور طبی ایکسرے ہاتھ میں لے کر دھوپ میں نکلنے سے بھی پرہیز کریں۔
یاد رہے کہ سورج گرہن کے بعد نماز آیات ادا کرنا واجب ہوگی.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری