مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری جان کی بازی ہار گیا
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور عالم اسلام سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے کشمری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقبوضہ وادی میں ایک اور کشمیری بھارتی فوج کی جارحیت کا نشانہ بن گیا ہےجس کے بعد، تین روز میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کلگام کے حصے نیہام کے علاقے لوکھدی پورا میں بھارتی فوج نے محاصرے کی کارروائی کے دوران نوجوان کو شہید کیا،اس موقع پر ضلع کلگام میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھی جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک بھی کئی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری تھا۔
بھارتی فوج نے حال ہی میں تین روز کے دوران کے 9 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے۔