پاکستان میں 25 لاکھ افغان شہری غیرقانونی طورپر مقیم ہونے کا انکشاف


پاکستان میں 25 لاکھ افغان شہری غیرقانونی طورپر مقیم ہونے کا انکشاف

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں 25 لاکھ سے زائد افغان شہری غیرقانونی طور پرمقیم ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے روزنامہ جنگ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس وقت پاکستان میں 25 لاکھ سے زائد افغانی غیرقانوںی طور پر رہائش پذیرہیں۔

امریکا طالبان امن معاہدے پر عملدرآمد اور افغان حکومت و طالبان کے درمیان کامیاب مذاکرات سے پاکستان میں بھی امن قائم ہوگا‘ 27 لاکھ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ممکن ہوسکے گی۔

افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے پاکستان میں  بے روزگاری‘ مہنگائی اور افراط زر میں کمی متوقع ہے جبکہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی زمین استعمال کو روکنے کے ساتھ ساتھ ا فغانستان کے مستقبل کا فیصلہ بھی ہو سکے گا۔

پاکستان کے افغان مہاجرین کو پنا ہ دینے اور ان کے طویل عرصے تک پاکستان میں باعزت طور پر رہنے سے دنیا بھر میں ایک اچھا پیغام ملااور ایثار مدینہ کی یاد تازہ ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس وقت 5لاکھ افغانی بغیر دستاویزات کے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں، امن معاہدے سے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی امیدہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری