مقدسات کی توہین کرنے اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائی فیصلہ


مقدسات کی توہین کرنے اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائی فیصلہ

ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی راو سردار علی خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور انتہا پسندی پھیلانے کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، جن کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، راو سردار علی خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے، ایک دوسرے کے مقدسات کی توہین کرنے اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سیف سٹیز ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کرائم ہاٹ سپاٹس کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ اور وارڈنز کو جعلی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائیوں کی ہدایت کی گئی۔

 لاہور پولیس کو سیف سٹیز طرز پر جدید اور موثر بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی تیار کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرائم ہاٹ سپاٹ کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سخت مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ اور پتنگ بازی کیخلاف ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی راو سردار علی خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور انتہا پسندی پھیلانے کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں، جن کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ پولیس کی تمام ڈویژنز کو کرائم ہیٹ میپ استعمال کرنے کی ہدایات دی جائیں۔ سی ای او سیف سٹی کامران خان کا کہنا تھا کہ افسروں اور پولیس اہلکاروں کو ایل ٹی ای ہینڈ سیٹ کے استعمال کی ٹریننگ دی جائیگی۔

 پیرو اور ڈولفن فورس کیلئے بائیو میٹرک حاضری اور ایچ آر ایم ایس روسٹربنانے کیلئے سیف سٹیز کی خدمات سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

 لاہور پولیس کی مدد سے محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس پر لگے سیف سٹی کیمروں کی ڈائریکشن کیلئے سروے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری