علامہ طالب جوہری کا انتقال، یقیناٌ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان ہے؛مجلس علماء ہند


علامہ طالب جوہری کا انتقال، یقیناٌ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان ہے؛مجلس علماء ہند

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرقم میں مقیم ہندوستانی علمائے کرام نے علامہ طالب جوہری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک طویل مدت سے تقریراٌ و تحریرًا دونوں اعتبار سے دینی و مذھبی خدمات میں مصروف و مشغول تھے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے شہرقم میں مقیم ہندوستانی علماء نے علامہ طالب جوہری طاب ثرہ کے سانحہ ارتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یقیناٌ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان ہے۔

مجلس علماء ہند کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

 شہرہ آفاق خطیب و ادیب علامہ جوھری طاب ثراہ کا سانحہ ارتحال یقیناٌ ملت اسلامیہ کا ایک عظیم نقصان ہے۔

مرحوم ، ملت شیعہ کے نہایت مقبول و محبوب خطیب ھونے علاوہ ایک قابل قدر عالم ، ادیب ، شاعر ، محقق ، مبلغ اور مفسر قرآن تھے۔

وہ ایک طویل مدت سے تقریراٌ و تحریرًا دونوں اعتبار سے دینی و مذھبی خدمات میں مصروف و مشغول تھے۔

افسوس کہ مذکورہ سلسلہ فیض اب ان کی جانسوز مفارقت سے منقطع ھوچکا ھے۔

لھذا ھم اس المناک فقدان و مفارقت پر حضرت بقیۃ الاعظم امام عصر علیہ الصلوۃ والسلام و عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی ساحت قدس میں نذرانہ تعزیت پیش کرتے ھوئے تمام علما و خطبا اور جملہ اھل اسلام و ایمان نیز ان کے اقارب و پسماندگان کی خدمت میں دلی تسلیت عرض کرتے ھیں۔

اللھم اجعلہ عندک فی اعلیٰ علیین واخلف علی اھلہ فی الغابرین و احشرہ مع اولیائہ المعصومین وارحمہ برحمتک یا ارحم الراحمین

وصل علی نبینا محمد و آلہ الطاھرین ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری