کراچی میں 12 سے 14 گھنٹے لوڈ شیڈنگ؛ شہری سراپا احتجاج
کراچی میں شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بارہ سے چودہ گھنٹے بجلی کی بندش کے باوجود ہزاروں روپے کا بل بھیجا جارہا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، کراچی میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے قریب شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک کی براہ راست سرپرستی وفاقی و صوبائی حکومتیں کررہی ہیں۔
سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکمران کے الیکٹرک کو پابند کریں کہ وہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے