علامہ طالب جوہری، منور حسن اور مفتی نعیم کرونا کی وجہ سے انتقال کرگئے، مراد علی شاہ


علامہ طالب جوہری، منور حسن اور مفتی نعیم کرونا کی وجہ سے انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں انتقال کرنے والی تین ممتاز شخصیات کورونا وائرس سے متاثر تھیں۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ جمعے کے روز انتقال کرنے والے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کورونا کا شکار تھے۔

انہوں نے کہا کہ معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور ممتاز عالم دین اور خطیب علامہ طالب جوہری بھی کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم کے اہل خانہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا پائے گئے۔

 واضح رہےاس اسے قبل ان تینوں شخصیات کی کے  کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع نہیں تھی۔

خیال رہے کہ علامہ طالب جوہری گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے، اس وقت کرونا کا نام ونشان تک نہیں تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری