عراق؛ حشد الشعبی کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد داعشی گرفتار


عراق؛ حشد الشعبی کی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، متعدد داعشی گرفتار

عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ملک کے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی سینئر رکن صادق الحسینی نے المعلومہ ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صلاح الدین صوبے کے پولیس اہلکاروں کے تعاون سے صلاح الدین صوبے کے المطیبیجہ علاقے سے داعش کے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد سیکورٹی ادارے اور عدالت کو مطلوب تھے اور خطرناک دہشت گردوں میں ان کا شمار ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ المطیبیجہ علاقہ صوبہ دیالہ اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان واقع ہے اور داعش کے دہشت گردوں کی سرگمی کی وجہ سے خطرناک علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا یہ آپریشن ایسی حالت میں انجام پایا کہ دہشتگرد امریکی فوجیوں نے چالیس بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ بغداد کے الدورہ علاقے میں قائم حزب اللہ عراق کے دفتر پر حملہ کرکےاس تنظیم کے تیرہ کمانڈروں اور جوانوں کو اغوا کر لیا۔ جس کے بعد الحشد الشعبی کے جوان بغداد کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے گرین زون میں داخل ہوگئے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری