بھارت چین سرحدی جھڑپ؛ مزید بھارتی فوجی ہلاک


بھارت چین سرحدی جھڑپ؛ مزید بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی اور چینی فوج کے درمیان لداخ سیکٹر میں جھڑپ کے نتیجے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارت اور چین کی افواج کے مابین لداخ سیکٹر میں ایک بار پھر جھڑپ ہوگئی جس میں مزید بھارتی فوجی مارے گئے ہیں جبکہ چین نے تین اہم تزویراتی مقامات پر قبضہ بھی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامناہے جہاں چین نے ایل او سی پر مزید تین ٹیکٹیکل پوزیشنز پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جب کہ  بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق  لداخ میں مزید دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

 

ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ لداخ میں بیس مارشل آرٹ ٹرینر بھیج رہا ہے۔ چین کی جانب سے اس کی سرکاری وجہ نہیں بتائی تاہم چین کے بروقت فیصلوں نے مودی سرکار کو بوکھلاہٹ کا شکار کر رکھا ہے۔

 

خیال رہے دونوں ملکوں میں 15جون کے بعد سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ 15جون کو ہونے والی ایک جھڑپ میں بھارتی کرنل سمیت بیس انڈین فوجی مارے گئے تھے جنہیں چینی اہلکاروں نے بنا کسی آتشی اسلحے کے ہلاک کردیا تھا جبکہ اپوزیشن اور عوام کی جانب سے مودی سرکار کو اس عسکری نقصان پر شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا.

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری