کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا خوفناک حملہ ناکام +تصاویر


کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا خوفناک حملہ ناکام +تصاویر

سیکیورٹی اداروں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر حملہ آور تمام دہشتگرد مار ڈالے. 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کراچی پر چند نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے. 


تفصیلات کے مطابق سٹاک ایکسچینج کی حدود میں دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی تاہم سیکورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور شہر بھاری جانی نقصان سے محفوظ رہا. 


ذرائع کے مطابق دہشتگرد سلور کار میں آئے اور ان کے قبضے سے گولہ بارود اور جدید اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے. 


واضح رہے کہ آج کاروباری ہفتے کا پہلا دن ہے اور سٹاک ایکسچینج میں دو ہزار کے قریب لوگ موجود تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہت سی قیمتی جانیں بچا لیں. واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی طرف سے مبینہ طور پر قبول کی گئی ہے.
دوسری جانب واقعے کے بعد آئی آئی چند ریگر روڈ کو بند کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اس پورے واقعے میں سٹاک ایکسچینج کی ٹریڈنگ مسلسل جاری رہی.

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری