چین سے پاکستان کو ایک بار پھر بھاری امداد موصول


چین سے پاکستان کو ایک بار پھر بھاری امداد موصول

چین کی جانب سے پاکستان کو امداد کی مد میں مزید ایک ارب 30کروڑ ڈالر موصول ہو گئے ہیں. 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے مشکل وقت میں دوستی کا حق ادا کیا ہے. پڑوسی دوست ملک کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو مزید ایک ارب 30کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کو چینی بینک سے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے. یہ رقم ترقیاتی فنڈز، کورونا نمٹنے اور غیر ملکی ادائیگیوں کیلئے دی گئی ہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ 23 جون سے اب تک پاکستان کو تین ارب ڈالر کی خطیر رقم موصول ہوچکی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری