ایرانی ایلچی اور طالبان رہنما کے مابین ملاقات کی تصدیق


ایرانی ایلچی اور طالبان رہنما کے مابین ملاقات کی تصدیق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے قطر میں ایرانی خصوصی ایلچی کی طالبان رہنما سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر میں ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کی ملاقات کا مقصد افغانستان میں قیام امن سے متعلق گفتگو تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔
سید عباس موسوی نے قطر میں ایران کے خصوصی  ایلچی برائے افغان امور اور طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور کے مابین ہونے والی ملاقات پر کہا کہ ایران نے افغان انٹرا ڈائیلاگ میں سہولت کار بننے اور ساتھ ہی افغانستان میں قیام امن اور استحکام لانے کے مقصد سے اس طرح کے مذاکرات کا انعقاد کر رہا ہے۔
 واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی ایلچی برائے افغان امور محمد ابراہیم طاہریان فرد نے کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات میں افغانستان میں کشیدگی کم کرنے،غیر ملکیوں خاص طور سے امریکہ کی مداخلت کے بغیر افغان گروہوں کے مابین مذاکرات اور ایران و افغانستان کے مشترکہ مفادات سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری