یورپی یونین نے پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی


یورپی یونین نے پی آئی اے کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی

یورپی یونین نے پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کو اڑان بھرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے رابطے کے بعد پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اوریورپی ممالک میں اترنے اور وہاں سے اڑان بھرنے کی تا حکم ثانی اجازت دے دی گئی ہے۔
 پاکستان کے سیکریٹری خارجہ نے ہنگامی طورپرتمام یورپی ممالک کےسفرا سے رابطہ کیا اور کیے جانے والے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی۔
  یورپی یونین نے یہ اجازت حکومتی سطح پر کی جانے والی کاوش کے بعد دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ، وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپی ممالک کے حکام سے رابطے میں ہیں۔
پی آئی اے کی اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اورپی کے 786 معمول کے مطابق آپریٹ کریں گی۔
پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ دیگر پروازوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری