چین- بھارت کشیدگی؛ اسکردو ائرپورٹ پرچینی فوجی طیارے کی لینڈنگ


چین- بھارت کشیدگی؛ اسکردو ائرپورٹ پرچینی فوجی طیارے کی لینڈنگ

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فوج کا ایک طیارہ گلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہر اسکردو ائرپورٹ پر اترا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چین اور بھارت کے درمیان حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں اور بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کو سہولت فراہم کرنے کی کوشش کررہاہے۔
 بھارت ایل اے سی (لائن آف ایکچوئل کنٹرول) پر بھارتی اور چینی فوج کے درمیان جھڑپوں کے بعد گزشتہ دنوں سکردو میں ایک چینی طیارے کی آمد نے اس کی پریشانی دوچند کر دی ہے۔
ٹائمز نو نیوز کے مطابق چین کا یہ ری فیولر ایئرکرافٹ آئی ایل 78ٹینکرگزشتہ ہفتے سکردو میں پاکستانی ایئربیس پر اترا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایل اے سی پر بھی چینی فوج کی سرگرمیاں تیز تر ہوتی جا رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین فوج نے اس طیارے کی سرگرمی ریڈار پر مشاہدہ کی۔ دوسری طرف تبت کے علاقے میں چینی فوج بھارتی فوج کے 20اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد ان کی ٹرولنگ بھی کرنے لگی ہے۔
چینی فوج کی طرف سے اس علاقے میں چین کا ایک دیوقامت نقشہ پہاڑ پر کندہ کرکے اس پر بڑے بڑے حروف میں ’چین‘ لکھ دیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کی طرف سے اس بدترین ٹرولنگ پر ہی بھارت میں بہت ہاہاکار مچی ہوئی تھی کہ چینی طیارے کی پاکستانی ایئربیس پر آمد نے انہیں مزید بوکھلا کر رکھ دیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری