گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے PTI کی تیاریاں


گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کیلئے PTI کی تیاریاں

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے تیاریاں شروع کر دیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکمران جماعت تحریک انصاف گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں اور کوائف 11 جولائی تک طلب کرلئے ہیں

کوائف کی فراہمی اور ٹکٹ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر درج کر دیا گیا ہے جبکہ درخواستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل کرے گی۔

پارلیمانی بورڈ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے درخواستوں کی پڑتال کے بعد امیدواروں کا اعلان کرے گا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللّٰہ خان نیازی کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ریاستِ پاکستان کی اہم اکائی اور بہترین انسانی و قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی محرومیوں کے سپرد کیے رکھا۔

چیف آرگنائزر پاکستان تحریکِ انصاف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا انتخاب انشاء اللّٰہ خطے کی سیاسی تاریخ میں نئے دور کا نکتۂ آغاز ثابت ہو گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری