پاک بھارت سرحد پرکشیدگی جاری، فائرنگ کا تبادلہ


پاک بھارت سرحد پرکشیدگی جاری، فائرنگ کا تبادلہ

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شدید زخمی ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک 22 سالہ شہری شدید زخمی ہوگیا جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

واضح رہے کہ سال رواں میں بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1546 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 15 افراد شہید اور 114زخمی ہوئے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری