ایران| کرونا وائرس سے مزید 160 شہری جاں بحق


ایران| کرونا وائرس سے مزید 160 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کا کہناہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 160 شہری جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرکے مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، مزید 2 ہزار613 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے ایک ہزار 468 افراد کو اسپتال میں داخل کرالیا گیا ہے۔

ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ اب تک ملک بھرمیں 2 لاکھ 43 ہزار 51 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 160 شہری جاں بحق ہوگئے اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار731 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 لاکھ 4 ہزار 83 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے کرمکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3 ہزار 201 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ملک بھرمیں ایک میلین 8 لاکھ 20 ہزار 3 افراد کا ٹسٹ کیا جاچکا ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری