یمن؛ الحدیدہ پر سعودی جنگی جہازوں کی بمباری


یمن؛ الحدیدہ پر سعودی جنگی جہازوں کی بمباری

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی لڑاکاطیاروں نے الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں 78 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ ست امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر متعدد بارحملے کئے۔
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں صوبہ مارب کے ''مجزر'' نامی  علاقے پر 18 مرتبہ جبکہ صوبے الجوف کے علاقے ''خب'' اور ''الشعف'' پر 4 مرتبہ بمباری کی۔
واضح رہے کہ سعودی حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں امریکی حمایت یافتہ اتحادیوں نے 2015 میں مفرور صدر منصو ہادی کی حکومت کو بچانے کے لئےجنگ شروع کردی تھی۔
یمن میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ اقوام متحدہ بارہا متبنہ کرچکی ہے کہ یمن میں خوراک اور دیگر انسانی ضروریات کی کمی کے باعث انسانی بحران جنم لینے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم سعودی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے-

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری