عذیر بلوچ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش
عذیر بلوچ کو سخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کر اور ہاتھوں میں ہتھکڑی لگاکر عدالت میں پیش کیا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لیاری میں آپریشن کے دوران پولیس افسران پر حملہ، قتل اور اغواءکے مقدمات میں ملوث لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو مزید 8مقدمات میں مقدمات کی نقول فراہم کردی اورآئندہ سماعت پرگینگسٹر عزیر بلوچ پر مزید 8 مقدمات میں فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
اس موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی بعد اازں عدالت نے عذیر بلوچ کو مزید 8مقدمات میں مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف لیاری، چاکیواڑہ، کلاکوٹ، تھانوں میں درج مقدمات کی سماعت کی گئی۔
واضح رہے کہ عزیر بلوچ کے خلاف قتل، پولیس افسران پر حملہ، اغوا سمیت 59 مقدمات زیر سماعت ہیں۔