ایران؛ کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید 179 افراد انتقال کرگئے
ایرانی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج مزید179 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے بعض صوبوں میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک اس موذی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد13ہزار211ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2لاکھ 25ہزار270 افراد نے کرونا کو شکست دے کر مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار379 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے خوزستان، آذربایجان شرقی و غربی، ایلام، بوشهر، زنجان، کردستان، کرمانشاه، گلستان، مازندران، هرمزگان اور خراسان رضوی میں کرونا وائرس کے حملوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ صوبہ تهران، فارس، اردبیل، اصفهان، البرز، خراسان جنوبی، سیستان و بلوچستان، کرمان، کهگیلویه و بویر احمد، لرستان، همدان، یزد اور خراسان شمالی میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی آرہی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں، غیرضروری سفرسے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال کریں۔