بھارت؛ کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، تمام امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ


بھارت؛ کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی، تمام امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ

دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سنیچر کو ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ما تحت تمام ریاستی یونیورسٹیوں میں فی الحال ہونے والے سالانہ امتحان سمیت تمام امتحانات کو منسوخ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملت ٹائمز نے خبر دی ہے کہ وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی
 دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو تعلیمی ڈگریاں یونیورسٹی کی طرف سے طے شدہ تشخیصی معیار کی بنیاد پر دی جائیں گی۔
حکومت کے اس فیصلے سے اندرا پرستی یونیورسٹی، امبیڈکر یونیورسٹی، دہلی یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ڈی ٹی یو) اور دیگر اداروں میں اس سال امتحانات نہیں ہوں گے، لیکن دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) سے وابستہ دہلی گورنمنٹ کے کالجوں کے بارے میں آخری فیصلہ مرکزی حکومت کو کرنا ہوگا۔
 منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی حکومت کا خیال ہے کہ جس سمسٹر میں آپ نے تعلیم حاصل نہیں کی اس میں امتحان دینا مشکل ہے۔ 
وزیر تعلیم کے بقول ’’ دہلی کی تمام یونیورسٹیوں کے آنے والے امتحانات منسوخ ہوجائیں گے اور اگلے سمسٹر میں تمام طلبہ طالبات کو ترقی دے دی جائے گی۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت کو بھی ایک خط لکھ کر ان سے اپنی تمام یونیورسٹیوں میں امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔‘

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری