سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پورے خطے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، ایرانی سفیر


سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پورے خطے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے، ایرانی سفیر

اسلام آباد مین تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان ، چین اور ایران کیلئے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے خطے کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اور سی پیک منصوبے نہ صرف خطے بلکہ دیگر ممالک کیلئے بھی فائدہ مند ہیں، یہ منصوبے خطے کی ترقی اور تعاون کیلئے انتہائی موزوں پلیٹ فارم ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے چابہار ریل منصوبے کیلئے فنڈز کی فراہمی میں تاخیر پر بھارت کو اس منصوبے سے باہر کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ خود ہی اس منصوبے کو مکمل کرے گا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری