بلاول کو احسان اللہ احسان کی کھلی دھمکی، حکومت خاموش، بلاول کو کچھ ہوا تو ۔۔۔


بلاول کو احسان اللہ احسان کی کھلی دھمکی، حکومت خاموش، بلاول کو کچھ ہوا تو ۔۔۔

سندھ حکومت نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیوں پر حکومت کی خاموشی افسوسناک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو طالبان دہشت گرد احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کا معاملہ، سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کیخلاف فوری کارروائی کرکے اس کہ خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے مزید کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کچھ بھی ہوا تو اس کہ ذمے دار عمران خان ہونگے، بلاول بھٹو نے بیان عمران خان کیخلاف دیا تھا دھمکی احسان اللہ احسان نے کیوں دی۔

 انھوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو دی گئی دھمکی کی اسلام آباد اور بنی گالا سے کسی نے بھی مذمت نہیں کی، اب قوم جان چکی ہے کہ طالبان نے کس کے کہنے پر دھمکی دی۔

عمران خان نے احسان اللہ احسان کی جانب سے دی گئی دھمکی کی مذمت تک نہیں کی، اسماعیل راہو نے کہا کہ کیا عمران خان کہ کہنے پر احسان اللہ احسان نے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دی، سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں کے تانے بانے کہاں پر جاکے ملتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری