عراق؛ صوبہ دیالہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن


عراق؛ صوبہ دیالہ میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن

عراق کے صوبہ دیالہ میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ دیالہ میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران متعدد تکفیری ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

المعلومہ نیوز نے خبر دی ہے کہ حشد الشعبی کے کمانڈر صادق الحسینی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آل یہود کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف «تل سلیمة»، «المعدان»، «الطبج» اور«حمرین»  نامی علاقوں میں کارروائی کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔

حسینی کا کہناہے کہ صوبہ دیالہ سے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ بھِی تحویل میں لیا گیاہے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی بغداد کے علاقے ''الطارمیه'' میں داعشی دہشت گردوں کےحملے میں ایک آرمی کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری