عراق؛ ایرانی وزیرخارجہ کی مسعود بارزانی سے ملاقات


عراق؛ ایرانی وزیرخارجہ کی مسعود بارزانی سے ملاقات

عراق کے شہر اربیل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ''کردستان'' کے سربراہ مسعود بارزانی سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے مسعود بارزانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران، عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور عراق کی مرکزی حکومت اور کردوں کے درمیاں کسی بھی معاہدے کی مکمل حمایت کرے گا۔

ایران، عراق کی ارضی سالمیت کی حمایت کرتا ہے اور عراق کی مرکزی حکومت اور کردوں کے درمیاں کسی بھی معاہدے کی مکمل حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی ارضی سالمیت، قومی اتحاد، اور ترقی و سکیورٹی کو اپنی ترقی سکیورٹی سمجھتا ہے۔

مسعود بارزانی نے ایرانی وزیرخارجہ کو یقین دلایا کہ کردستان کے سرزمین ایران سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

 محمد جواد ظریف نے کہا کہ داعش صرف کرد عرب اور شیعوں کا دشمن نہیں ہے بلکہ علاقے کے تمام ملکوں کا دشمن ہے۔

مسعود بارزانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کو شکست دینے میں جنرل سلیمانی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کردستان خطہ کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور سلامتی کو خطرہ نہیں بن سکے گا۔

مسعود بارزانی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبرانقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت ترین حالات میں بغیر کسی توقع کے ہمارا ساتھ دیا اور ہماری مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ کردستان کے عوام شہید جنرل سلیمانی کی بے پناہ محبت اور لطف کو نہیں بھولیں گے۔

 انہوں نے ایران کی جانب سے مشورتوں اور موقع پر امداد نیز عراق میں امن اور قومی اتحاد قائم کرنے نیز عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی کوششوں کوسراہا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری