افغانستان؛ سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا خودکش حملہ


افغانستان؛ سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا خودکش حملہ

افغان وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ''وردک'' میں افغان سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر طالبان کے خودکش حملے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ صوبہ ''وردک'' میں افغان فورسز کے قافلے پر کار بم حملے میں کم از کم آٹھ افغان فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ''سید آباد'' نامی  قصبے میں ہونے والے دھماکے میں 9 فوجی شدید زخمی ہیں، جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 دوسری طرف طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ دھماکے میں پولیس کی 7 گاڑیاں تباہ اور 48 سیکیورٹی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ فروری میں امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کے باوجود طالبان نے افغانستان بھر میں سکیورٹی فورسز پر حملے تیز کردیئے ہیں۔

اس معاہدے کا مقصد افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمہ اور ''بین الافغان'' مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کی راہ ہموار کرنا تھا ، لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مذاکرات کب شروع ہوں گے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری