اسرائیلی مظالم سے کرونا متاثرین بھی محفوظ نہیں، قرنطینہ مرکزمسمار


اسرائیلی مظالم سے کرونا متاثرین بھی محفوظ نہیں، قرنطینہ مرکزمسمار

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہلکاروں نے کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے حال ہی میں تعمیر کیا جانے والا کرونا تشخیصی مرکز مکمل طور پر مسمار کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقامی افراد کا کہنا ہے کے یہ کرونا تشخیصی مرکز ہمارے لئے انتہائی اھمیت کا حامل تھا۔

اسرائیلی فورسز دو ماہ تک اس کے تعمیری عمل کو خاموشی سے دیکھتی رہیں اور تعمیر ہوتے ہی بلڈوزرز کے ذریعے گرا دیا۔

اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے  شہر ''حیبرون'' میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا جانے والا کرونا تشخیصی مرکز بلڈوزرز سے گرا دیا۔

واضح رہے کے فلسطینی مغربی کنارہ شدت سے کرونا وائرس کی دوسری لہر کی لپیٹ میں ہے اور اس قسم کے تشخیصی مرکز کی انتہائی ضرورت محسوس کئے جانے کے بعد اس کی تعمیر شروع کی گئی تھی۔

صرف کل بروز منگل فلسطینی اتھارٹی میں کرونا وائرس سے جا ں بحق ہونے والوں کی تعداد 65 بتائی جارہی ہے۔

فلسطینی شہریوں کا کہناہے کہ مذکورہ تباہ شدہ کرونا مرکز کی تعمیر میں ڈھائی لاکھ ڈالرز لاگت آئی تھی جو مخیر فلسطینی مسلمانوں کے تعاون سے جمع کی گئی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری