عراق؛ صوبہ صلاح الدین میں امریکی ڈرون سرنگوں
عراق میں مقاومتی محاز کے امریکیوں پر حملے جاری، صوبے صلاح الدین میں امریکی ڈرون مار گرایا گیا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی عوامی مزاحمتی فورس "مقاومت اسلامی اصحاب اہل الکہف" نے ذمہ داری قبول کرلی
عراق کے صوبے صلاح الدین کے علاقے الصینیہ میں ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے جس کی ذمہ داری مقاومت اسلامی اصحاب اہل الکہف نے قبول کرلی ہے۔
گروپ نے تباہ ہوتے ہوئے ڈرون کی تصاویر بھی شایع کی ہیں۔ تصاویر کے مطابق امریکی ڈرون کو زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اصحاب اہل الکہف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملہ مقاومتی تنظیم حشد العشائری کے دو اراکین کی امریکی ڈرون حملے میں شہادت کے بعد جوابی کاروائی تھی۔
واضح رہے عراقی صوبے صلاح الدین کا الصینیہ، بہت ہی اسٹریٹیجک اھمیت کا حامل علاقہ ہے اور موصل۔تکریت شاہراہ اور الحدیثہ روڈ جیسی اھم شاہراہیں اس سے منسلک ہیں۔
عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہِ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی حشد الشعبی کے نائب کمانڈر ابو مھدی المھندس کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد امریکی افواج کے خلاف مزاحمت شدید تر ہوگئی ہے۔