پاراچنار طوری بازارمیں بم دھماکہ حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان ہے، جعفریہ الائنس


پاراچنار طوری بازارمیں بم دھماکہ حکومتی دعووں پر سوالیہ نشان ہے، جعفریہ الائنس

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے پاراچنار طوری بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے پاراچنار طوری بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گز شتہ کئی ماہ سے ملک بھر میں جو امن و امان کی صورتحال ہے اُس کو خراب کر نے کی کوشش کی جارہی ہے دہشت گرد وقفے وقفے سے دہشت گردانہ کاروائیاں کر کے ریاست کو چیلنج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  محرم الحرام کی آمد سے پہلے اس طرح کی کاروائیوں کا ہونا سوالیہ نشان ہے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نےکہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ شرپسند عناصرکے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کی جائے، جیسے آرمی پبلک اسکول پشاو ر کے 2014ء میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے بعد دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے ذریعے ان کو ختم کردیا گیا تھا لیکن اب پھر دہشت گرد گروہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس لئے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کا اندرونی امن بہت ضروری ہے جس کے لیے دہشت گرد گروہوں کا خاتمہ کرنا ہوگا جو سینکڑوں معصوم گناہوں کا قتل کرنے کے بعد آزادانہ گھوم رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری