حزب الله فوبیا، صیہونی فوج شدید خوف کا شکار


حزب الله فوبیا، صیہونی فوج شدید خوف کا شکار

اس وقت حزب الله کی سمندری سرنگ کا خوف صیہونی جنرلوں میں سرایت کئے ہوئے ہے

تسنیم نیوز ایجنسی: صیہونی فوج کے شام پر حملے میں لبنان کی اسلامی مقاومتی تنظیم حزب الله کے ایک رکن کی شہادت کے بعد مقاومت کی جانب سے جوابی کاروائی کے خوف نے اسرائیلی افواج کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

 تازہ ترین معلومات کے مطابق اسرائیلی بحریہ کے حیفہ بیس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل گیل اگینسکی نے خبردار کیا ہے کہ حزب الله اسرائیل پر سمندری راستے سے حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور اس کیلئے اپنی استعدادی صلاحیتوں میں اضافہ کررہی ہے جس کی بنا پر وہ بہت جلد ہی سمندری راستے سے اسرائیل پر حملہ کرنے پر قادر ہوجائے گی۔

اسرائیلی جنرل نے اپنے اس خوف کا اظہار صھیونی وزیراعظم نتن یاھو سے قریب مانے جانے والے اخبار "یسرائیل ھایوم" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اسرائیلی جنرل نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اس چیلنج کا سامنا ہے کہ حزب الله سمندری گہرائیوں میں ایک سرنگ بنا رہی ہے جس کو  صیہونی جنرل نے "نیلی سرنگ" سے موسوم کیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرویو کے دوران اسرائیلی جنرل کی گفتگو سے خوف اور پریشانی کے آثار نمایاں تھے اور واضح لگ رہا تھا کہ حزب الله کے جوابی حملے کے خوف نے انہیں شدید تناؤ کا شکار کر رکھا ہے۔

صیہونی جنرل کا کہنا تھا کہ آپ غزہ کی پٹی پر ہر سرنگ کو تباہ کرسکتے ہیں مگر یہاں معاملہ ایک سمندری سرنگ کا ہے اور حزب الله سمندر کے راستے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہونا چاہتی ہے، وہ لوگ ہمارے لئے وہاں  پھولوں کی کاشت نہیں کررہے بلکہ ہم پر حملہ کیلئے ایک سمندری سرنگ تیار کررہے ہیں اور اگر وہ ایسا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔  

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری