وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا


وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈاکٹر ظفر مرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے ، عمران خان نے انکوائری کروائی ، جس پر یہ وزیراعظم کو مطمئن نہیں کر سکے

اسلام آباد (تسنیم نیوز ایجنسی )وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے،انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر ڈبلیو ایچ او چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔ مشیر صحت کے طور پر پاکستان کی خدمت کرنا میرے لئے اعزاز ہے ۔ پوری ایمانداری اور محنت سے کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ میں  نے عہدے سے اسوقت استعفیٰ دیا جب پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد کم ترین سطح پر آچکی ہے۔ معاون خصوصی نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ایک اینکر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ڈاکٹر ظفر مرزا پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے تھے جس پر وزیراعظم عمران خان نے انکوائری کروائی ، جس پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا وزیراعظم عمران خان کو مطمئن نہیں کر سکے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری