ایران سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے


ایران سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے۔

ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں گزشتہ روز یوم عرفہ کی مناسبت سے اجتماعی احتیاطی تدابیر کے تحت روح پرور اجتماعات ہوئے۔

ایران کے بعض شہروں میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جبکہ بعض دیگر شہروں میں کرونا وائرس کی وجہ سے نماز عید کے اجتماعات نہیں ہوئے۔

آج متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا، مصر اور ملائیشیا میں بھی عید سادگی سے منائی جا رہی ہے، لوگ سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔یورپ اور امریکا میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں آج جبکہ پاکستان اور ہندوستان میں کل عیدالاضحی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری