حزب الله فوبیا ، اسرائیل کی لبنانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی تیاریاں شروع


حزب الله فوبیا ، اسرائیل کی لبنانی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر جنگی تیاریاں شروع

لبنانی سرحد کے ساتھ صیہوںی افواج کی تیاریاں، 2006 کی جنگ کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تیاریاں ہیں

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی سرحد کے قریب صیہوںی افواج کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت اور موجودی دیکھنے میں آرہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ 2006 کی اسرائیل۔ حزب الله جنگ کے بعد یہ اب تک کی سب سے بڑی تیاریاں ہیں۔

کویتی اخبار " الرائے" نے بھی خبر دی ہے کہ اس وقت لبنانی سرحد پر اسرائیلی افواج کی سب سے بڑی تیاریاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور 2006 کی جنگ کے بعد سے آج تک اس قدر فوجی تیاریاں دیکھنے میں نہیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق صیہوںی غاصب ریاست نے اپنی افواج کو لبنانی اسلامی مقاومتی تنظیم حزب الله کی جانب سے ممکنہ  حملہ کے خوف کے باعث ہائی الرٹ کردیا ہے اور لبنانی سرحد کے ساتھ ھائی ٹیک آرٹلری، اینٹیلیجنس یونٹس نیز اسپیشل فورسز کی تعداد بہت زیاد بڑھا دی ہے اور یہ تیاریاں صیہوںی وزیر دفاع  بینی گنٹز کے حکم سے کی جارہی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صیہوںی وزیر دفاع کے دستور پر اسرائیلی افواج حزب الله  سے ممکنہ بلند مدت کی جنگ کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ 

ادھر دوسری جانب مقاومتی تنظیم حزب الله  کی طرف سے ایک معنی خیز خاموشی جاری ہے اور تجزیہ نگاروں کے مطابق اس نفسیاتی جنگ میں حزب الله  کو واضح برتری حاصل ہے اور حزب الله فوبیا نے صیہوںی ریاستی حکام کو شدید تناو کا شکار کر رکھا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری