پاکستان؛ کرونا وائرس کو شکست، صرف 6 اموات رپورٹ


پاکستان؛ کرونا وائرس کو شکست، صرف 6 اموات رپورٹ

پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں صرف 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا وائرس انفیکشن سے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چھ مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5976 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے اپ ڈیٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 14003 ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی طور پر کرونا کے 20 لاکھ 10 ہزار 170 ٹیسٹ ہو چکے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں 553 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، اب تک کرونا کے 2 لاکھ 48 ہزار 577 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا کے لیے مختص 1859 وینٹی لیٹرز میں سے 225 پر مریض موجود ہیں، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 25146 ہے، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں 1 ہزار 618 مریض زیر علاج ہیں۔

اس سے ایک دن قبل ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 841 نئے کیسز سامنے آئے تھے اور 19 اموات ہوئی تھی

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری