سوشل میڈیا کو حدود و قیود کا پابند بنانے کی تیاریاں، مشکل کام ہے تاہم یہ نہایت ضروری ہے: شبلی فراز


سوشل میڈیا کو حدود و قیود کا پابند بنانے کی تیاریاں، مشکل کام ہے تاہم یہ نہایت ضروری ہے: شبلی فراز

میڈیاپرپابندی کے حق میں نہیں اوراظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم اس کی حدودمتعین کی جانی چاہئیں۔:وفاقی وزیر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اطلاعات ونشریات کے وزیرشبلی فرازنے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدارمیں آنے کے بعدپہلے روزسے ہی'' سٹیٹس کو''کوچیلنج کیا اور ان ''سٹیٹس کو''قوتوں نے حکومت کی راہ میں ہمیشہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔

نجی ٹیلی ویژن چینل پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ سوشل میڈیا کوقواعدوضوابط کاپابندبناناایک مشکل کام ہے تاہم یہ نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اوروزیراعظم کی پالیسیوں کواجاگرکرناوزارت اطلاعات کی ذمہ داری ہے جوکہ ایک مشکل فریضہ ہے اورسوشل میڈیااس کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ میڈیاپرپابندی کے حق میں نہیں ہیں اوراظہاررائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم اس کی حدودمتعین کی جانی چاہئیں۔
 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری