لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ، سینکڑوں شہری زخمی+ ویڈیو


لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خوفناک دھماکہ، سینکڑوں شہری زخمی+ ویڈیو

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں انتہائی خوفناک دھماکہ ہوا ہے، دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے قریب ہوا ہے، دھماکے کی جگہ پر آتش گیر مواد بھی موجود تھا جس کی وجہ سے دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے  مطابق بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، بندرگاہ پر ہونے والے بڑے دھماکے کے بعد متعدد چھوٹے چھوٹے دھماکے شروع ہو گئے

لبنان کے وزیر صحت کا دھماکوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لیکن فی الحال دھماکوں کی تباہی کے حوالے سے کوئی تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔

دوسری جانب عرب ٹی وی الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے شہر بیروت میں ہونے والے دھماکوں سے قبل آسمان میں ایک طیارہ موجود تھا، جو دھماکوں کے ہوتے ہی وہاں سے غائب ہو گیا.

لبنانی حکام نے الجزیرہ کے دعوئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ ہے۔ اسرائیل کی جانب سے حملے کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری