عراق؛ صوبہ نینوا میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن


عراق؛ صوبہ نینوا میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن

رضاکارفورس حش الشعبی نے صوبہ نینوا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔

تسنیم ںیوز کے مطابق، عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا کہناہے کہ صوبہ نینوا اور اس کے مضافاتی علاقوں میں داعشی تکفیری دہشت گردوں کا صفایا جائے گا

حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ  صوبہ نینوی کے جزیره الحضر اور وادی الثرثار میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے سرچ آپریشن شروع ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ دیالہ میں داعش کے خلاف آپریشن کے دوران 70 سے زائد گاؤں اور دیہی علاقوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے وجود سے پاک کر دیا گیا تھا۔

 

عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کا صفایا کر رہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری