مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب کے کردارکا مزید انتظار نہیں کرسکتے، شاہ محمود قریشی


مسئلہ کشمیرپرسعودی عرب کے کردارکا مزید انتظار نہیں کرسکتے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سعودی عرب نے ساتھ نہ دیا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بوجھل دل سے سمجھانے کی کوشش کی، کشمیر میں جاری مظالم پر اب خاموش نہیں رہ سکتے، پاکستان کو آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے مقبوضہ کشمیر سے متعلق سعودی عرب کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کےساتھ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستانی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کیلئے اپنی جان تک قربان کر سکتے ہیں، تاہم اب سعودی عرب کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ کشمیر کے معاملے پر ہمارا ساتھ دیا جائے گا یا نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری مظالم پر اب ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے کہوں گا کہ اگر سعودی عرب ہمارا ساتھ نہیں دیتا تو پھر ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔اب پاکستان کو خود آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کو بوجھل دل سے سمجھانے کی کوشش کی گئی، تاہم ہمیں مایوس کیا گیا۔

 سعودی عرب نے ملائشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا کہا تھا جس کے بعد ہمیں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا، تاہم مہاتیر محمد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے کوئی شکوہ نہیں کیا، پاکستان کی پوزیشن کو سمجھا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی کے کردار پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم بتائے کہ آخر کیوں بھارت میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر پر خاموش ہے، کیوں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش ہے۔

پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ  آل سعود نے کشمیرمعاملے پر پاکستان کی مدد کرنے کے بجائے بھارت نوازی کی ہے، اب وقت آگیاہے کہ حکومت آل سعود کی طرف دیکھنے کے بجائے اپنے فیصلے خود کرے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری