یمن؛ مفرور صدرکی طبیعت تشویشناک، علاج کے لئے امریکا جانے کا فیصلہ


یمن؛ مفرور صدرکی طبیعت تشویشناک، علاج کے لئے امریکا جانے کا فیصلہ

یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور علاج کے لئے امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر سعودی عرب سے علاج کے لئے امریکا جائیں گے۔

 روئٹرز نے خبر دی ہے کہ یمنی مفرور صدر دل کے مریض ہیِں اور علاج معالجے کی خاطر امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ منصورہادی سال 2014 میں یمن سے سعودی عرب فرار کرگئے تھے اور ریاض میں مقیم ہیں۔ منصورہادی سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں 2011 سے دل کا عارضہ لاحق ہے اور اس وقت ان کی حالت تشویشناک ہے۔

سعودی عرب میں خاطرخواہ علاج کے امکانات نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے امریکا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ وہ اس سے قبل بھی علاج کی غرض سےکئی مرتبہ امریکا جاچکے ہیں۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری