عثمان بزدار کے بعد ملک کرامت کھوکھربھی نیب میں طلب


عثمان بزدار کے بعد ملک کرامت کھوکھربھی نیب میں طلب

عثمان بزدار کے بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھربھی نیب میں طلب

تسنیم نیوز:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات کیس میں  رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو کل طلب کرلیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نےپی ٹی آئی ایم این اے ملک کرامت کھوکھر کو اثاثہ جات کیس میں کل لاہور آفس میں طلب کر لیا۔

نیب نے ملک کرامت کھوکھر کو ہدایت کی کہ وہ منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادکا ریکارڈ لے کر کل دن 11 بجے پیش تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہوں۔

یاد رہے کہ نیب نے  گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، پنجاب کے وزیر برائے محنت و انسانی وسائل انصار مجید نیازی، ایم این اے ملک کرامت کھوکھر اور ایم پی اے غضنفر عباس چینا کو بالترتیب 19 اگست، 13 اگست اور 17 اگست کو نیب لاہور میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر انصار مجید نیازی پر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن میں تقرریوں، تبادلوں میں کرپشن سے متعلق الزامات ہیں۔

پنجاب کے ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی غضنفر عباس چینا پر آمدن سے زیادہ اثاثوں جبکہ ایم این اے ملک کرامت کھوکھر پر بھی آمد سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

 

واضح رہے کہ نیب کی طلبی پر وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں واقع نیب کے دفتر میں ذاتی حیثیت سے پیش ہوئے تھے، نیب ٹیم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے بھی آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار تفتیش کے دوران ہرسوال پروقت مانگتے رہے اور کہا میں تیاری کیساتھ پیش نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارپر جنوبی پنجاب میں مختلف ناموں سے جائیداد خریدنے کا الزام ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری