مقبوضہ کشمیر میں جلد انتخابات کرانے کا فیصلہ


مقبوضہ کشمیر میں جلد انتخابات کرانے کا فیصلہ

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جلد انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی وزیراعظم  نریندر  مودی نے مقبوضہ کشمیر میں جلد انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور کہا وادی کا اپنا وزیراعلیٰ اور وزرا ہونے چاہییں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں لال قلعے کے تاریخی مقام پر اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں، حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہونے کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں انتخابات کرائے جائیں گے، وادی کا اپنا وزیراعلیٰ اور وزرا ہونے چاہییں۔

خیال رہے بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ منایا گیا، یوم سیاہ پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال تھی۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے جموں و کشمیر کی قانونی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا رواں ماہ ایک سال پورا ہو گیا ہے۔

مقبوضہ وادی میں اس عرصہ بدترین لاک ڈاؤن رہا، ہزاروں کشمیری بھارتی فورسز کے تشدد اور فائرنگ سے زخمی ہوئے اور سینکڑوں لاپتا کیے گئے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری