پاکستانی عوام کی سعودی عرب کی منافقت پر غیض و غضب کے بعد سعودی حکومت کے رابطے شروع


پاکستانی عوام کی سعودی عرب کی منافقت پر غیض و غضب کے بعد سعودی حکومت کے رابطے شروع

اسلام آباد میں متعین سعودی سفیرکی سابق آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات

لوگ دلوں میں نفرتیں لے کر
کس قدر سادگی سے ملتے ہیں
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں متعین سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔  دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں خطے کی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔ سعودی سفیرنے کہا کہ نہ کبھی پہلے پاکستان کو تنہا چھوڑا اور نہ کبھی پاکستان کو تنہا چھوڑیں گے۔

پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا ہے کہ نہ کبھی پہلے پاکستان کو تنہا چھوڑا، نہ کبھی تنہا چھوڑیں گے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور مظلوم کشمیریوں کا ساتھ نہ دینا کیا "تنہا چھوڑنے" کے زمرے میں نہیں آتا؟؟

قبل ازیں سعودی سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، مولانا فضل الرحمان، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سعودی سفیر کی جانب سے حالیہ اہم ملاقاتوں کو ان کے ملک کیلئے حمایت متحرک کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے، کیونکہ سعودی عرب کا مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ نہ دینے اور بھارتی ظلم وستم کے شکار مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مدد کے بجائے بھارت کا ساتھ دینے پر نیز حال ہی میں متحدہ عرب امارات کا فلسطینی مسلمانوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپتے ہوئے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرلینے پر پاکستانی عوام شدید غیض و غضب کا شکار ہے، اور اب انہیں واضح طور پر اس بات کا ادراک ہوچلا ہے کہ اپنے آپ کو "خادمین حرمین شریفین" کہلانے والے دراصل "خائنین حرمین شریفین" کے لقب کے حقدار ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری