افغانستان؛ مرغاب شہر پرطالبان کا قبضہ


افغانستان؛ مرغاب شہر پرطالبان کا قبضہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ غور کے مرغاب نامی شہرپر طالبان نے قبضہ کرکے حکومت کومکمل طورپر بےدخل کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، صوبہ غورکے گورنر کےترجمان «عبدالمعروف رامش» کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے مرغاب شہرپر قبضہ کرکے سرکاری عمارتوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سیکیورٹی فورسزپسپائی اختیارکرنے کے بعد دولتیار نامی شہرمیں مورچے سنبھال لئے ہیں۔

رامش کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں تین سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

 

غور پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں چار طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیکیورٹی فورسز جلد سے جلد مرغاب شہر پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے کارروائی کریں گی۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ اس نے تمام سرکاری افواج کو رہا کر دیا ہے اور یہ کہ حکومت بین الافغان مذاکرات کے آغاز میں رکاوٹ ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری