حریری کے قتل میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے/ لبنانی عوام کےتعاون سے خطرناک چیلنجوں پر قابو پالیا ہے، حزب اللہ


حریری کے قتل میں ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے/ لبنانی عوام کےتعاون سے خطرناک چیلنجوں پر قابو پالیا ہے، حزب اللہ

لبنانی اسلامی مزاحتمی تحریک نے حریری کے قتل میں ملوث عناصر کو سامنے لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ہرقسم کی بیرونی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے حسن فضل اللہ نے زور دے کر کہا ہے کہ: "عوام کی مدد سے ، ہم ان تمام بغاوتوں اور سازشوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ملک کو پیچھے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کررہے تھے۔

لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے حمایت یافتہ نمائندے نے رفیق حریری کے قتل کے متعلق بین الاقوامی عدالت انصاف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریری کے قتل میں ملوث اصل عناصرکو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ رفیق حریری کے قتل کے اصل محرکات عوام کے سامنے لایا جائے اور عوام کو اصل حقایق بتائے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلوں کے بارے میں ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہمیں اس بات کی فکر نہیں ہے کہ اس عدالت کے ذریعہ کیا حکم جاری کیا جائے گا۔ بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے بارےمیں موجودہ تشریحات اور تجزیوں پرہمیں تحفظات ہیں۔

فضل اللہ نے کہا کہ بہت سارے تجزیہ کار عدالتی فیصلے کے طول و عرض کا جائزہ لے رہے ہیں ، لیکن ہم اس فیصلے کو لبنان کے درد کا مرہم تصور نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا: " لبنانی عوام  کی مدد سے، ہم ان تمام بغاوتوں اور سازشوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو ملک کو داخلی سطح پر کمزور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری