یمن کے مختلف شہروں پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری، دوخواتین شہید، متعدد زخمی


یمن کے مختلف شہروں پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری، دوخواتین شہید، متعدد زخمی

یمنی ذرائع کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج نے یمن کے صوبہ مآرب کے ماہلیہ اور مجزر، صوبے الجوف کے خب اور شعف جبکہ صوبہ البیضا کے ولد ربیع پر وحشیانہ بمباری کی۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ۔سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں کم از کم دو خواتین شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی نے خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے علاقے کتاف میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مکان اس سے قبل بھی سعودی اتحاد کی جارحیت کا نشانہ بنا تھا جس میں ایک ہی کنبے کے نو افراد شہید ہو گئے تھے

 

گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے وہیں یمن کے عوام کوکورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔

اس وقت سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو کر رہ گئی ہیں اور حتیٰ اسپتال، طبی مراکز، مساجد اور مدارس بھی جارح دشمن کے حملے سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔

 اس وقت یمنی عوام کو شدید طور پر غذا، دوا اور ایندھن جیسی دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری