امریکا کی حالیہ شکست ایرانی عوام کی استقامت کا نتیجہ ہے، صدر روحانی


امریکا کی حالیہ شکست ایرانی عوام کی استقامت کا نتیجہ ہے، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ قوم کی استقامت نے دشمن کو شکست سے دو چار کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ میں ایران کے مقابلے میں امریکی فاش شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی قوم کی استقامت اور صبر وبرداشت کا نتیجہ ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی غیور قوم کی استقامت اور مزاحمت کی وجہ سے امریکا کو سلامتی کونسل میں پے درپے شکست کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی استقامت نے امریکا کو ہمارے سفارتکاروں کے سامنے گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "تمام تر اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ایرانی عوام نے مشکلات برداشت کیں لیکن دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نےاسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیاں جاری رکھنے سے متعلق امریکی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے 13 ارکان نے امریکی مطالبے کے جواب میں موقف اختیار کیا کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدہ طے پا جانے کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو برقرار رکھنا درست عمل نہیں ہوگا۔

اس ضمن میں روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ وہ ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری