مقبوضہ کشمیر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر آنسو گیس کا استعمال


مقبوضہ کشمیر میں عزاداران امام حسین علیہ السلام پر آنسو گیس کا استعمال

مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کے جلوس پر آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر محرم الحرام کے جلوس نکالنے پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے چار دیواری کے اندر چھوٹی چھوٹی مجالس کی اجازت دی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نکالے گئے محرم کے پر امن جلوس پر بھارتی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔

عزاداروں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے چار دیواری کے اندر مجالس کرنا ممکن نہیں ہے اور حکومت باہر سڑکوں اور گلی کوچوں میں مجالس کی اجازت نہیں دے رہی۔

دوسری جانب بھارتی ٹی وی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس بار کرونا وائرس کی وجہ سے محرم کی مجالس متاثر ہو رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ کئی سالوں سے جلوسوں پر پابندی عائد ہے۔

سرینگر کے ایک مضافاتی علاقے میں جلوس کے دوران آزادی کا نعرہ لگانے والے نوجوانوں کے خلاف تھانہ پارمپورہ میں مقدمہ درج کر کے بھارتی فوجی اہلکاروں نے دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری