عراق؛ تین صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کی نقل وحرکت میں اضافہ


عراق؛ تین صوبوں میں داعشی دہشت گردوں کی نقل وحرکت میں اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ دیالی، کرکوک اور صلاح الدین میں دہشت گروہ داعش کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی رضا کار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر علی الحسینی کا کہنا ہے کہ صوبہ کرکوک، دیالی اور صلاح الدین میں تکفیری داعشی دہشت گرد ایک بار پھر منظم ہونے کی بھرپور کوشش کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے علاوہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعشی دہشت گردوں کو بیرون ملک سے مدد مل رہی ہے۔ علی الحسینی کا کہنا تھا کہ جب تک باہر سے امداد نہ ملے تب تک تکفیری دہشت گرد ایک گولی بھی نہیں چلاتے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کو مدد کرنے والوں کو منظرعام پر لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ عراق میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

الحسینی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ  داعش حوض المطیبیجه نامی علاقے میں سرگرم ہے، جہاں سے صوبہ دیالہ ، صلاح الدین اور کرکوک پر حملے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حوض المطیبیجه میں داعش کا خاتمہ ضروری ہے، اگراس علاقے کو فوری طورپر تکفیری دہشت گردوں سے پاک نہ کیا گیا تو ایک بار پھر سخت نقصانات ہوں گے۔

حسینی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گرد مضافاتی دیہاتوں پر بھی حملے کرتے ہیں اور پہاڑی علاقوں چھپ جاتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری