لندن؛ یوم عاشورنہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا+ویڈیو


لندن؛ یوم عاشورنہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا+ویڈیو

برطانوی دارالحکومت لندن میں مختلف ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے عاشقان امام حسین علیہ السلام نے یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عاشقان امام حسین علیہ السلام نے حسینیت زندہ باد اور یزیدیت مردہ باد کے نعرے لگائے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب با وفا  کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا. برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی عزاداران امام حسین علیہ السلام نے جلوسوں اور مجالس کے ذریعے اہل بیت سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

لندن میں امامیہ مشن فاریسٹ گیٹ کے زیر اہتمام محرم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس ڈرننگ کمیونٹی سنٹر سے برآمد ہونے کے بعد فاریسٹ گیٹ، رومفرڈ روڑ اور کیتھرین روڑ سے ہوتا ہوا واپس ڈرننگ کمیونٹی سینٹر پہنچا۔ برطانیہ کے شہر بلیک برن میں بھی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علمائے کرام نے فلسفہ شہادت اور مصائب کربلا بیان کیے۔

کوروناوائرس سے بچائو کے لئے علماء کرام سے مشاورت کے بعد عزاداری جلوسوں کے لئے قواعدوضوابط بھی جاری کئے گئے۔

جلوس کے دوران، فارسی، اردو اور دیگر زبانوں میں نوحہ خوانی کی گئی۔

 

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری