عراق؛ ایام عزا میں رقص نشرکرنے پر ٹی وی چینل کا دفترنذر آتش+ تصاویر


عراق؛ ایام عزا میں رقص نشرکرنے پر ٹی وی چینل کا دفترنذر آتش+ تصاویر

مشتعل عراقیوں نے ایام عزا میں رقص کی ویڈیو چلانے پر دجلہ ٹی وی نیٹ ورک کے دفتر کو نذر آتش کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بغداد میں عراقی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے عاشورہ کے دن میوزک چلانے پر دجلہ ٹیلیویژن نیٹ ورک کے دفتر کو آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ دجلہ ٹی وی میں یوم عاشورکو عزاداری امام حسین علیہ السلام کی توہین کرتے ہوئے میوزک چلایا جس کی وجہ سے متعدد ملازمین نے ٹی وی سے مزید تعاون کرنے سے انکار کردیا۔

اس توہین آمیز فعل کی وجہ سے دجلہ ٹی وی کے بعض ملازمین نے اس نیٹ ورک کے ساتھ کام جاری رکھنے سے انکار کردیا۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ دجلہ ٹی وی اسلامی مزاحتمی گروہوں کے خلاف کافی عرصے سے کام کررہا ہے۔

عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ دجلہ ٹی وی کے ذمہ داروں نے عمدا یوم عاشورکے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی۔

دجلہ ٹی وی کے ایک ملازم کا کہنا ہے  کہ بغداد میں الجادریہ کے علاقے میں مشتعل افراد نے دفتر کو مکمل طور پر آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ہر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل افراد ٹی وی کے دفترکو آگ لگا رہے ہیں۔      

 

خیال رہے کہ بغداد کی عدالت عالیہ نے یوم عاشور، ٹی وی چینل پر نازیبا پروگرام چلانے پر ٹی وی چینل کی لائسنس معطل کرکے چینل کے مالک کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

دجلہ نیٹ ورک کے مالک جمال الکربولی کے خلاف کربلا سمیت دیگر مختلف شہروں میں بھی مظاہرے کئے گئے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری